
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے معمولی بات پر اپنے والد کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق 42 سالہ سچن پائیگڈے نے اپنے والد تانا جی پائیگڈے کو ٹی وی بند کرنے اور آنکھوں میں دوا ڈالنے کا کہنے پر مشتعل ہو کر چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔