بہاولنگر کے نواحی علاقے ٹوبہ قلندر شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ مزید تفصیلات کے لیے مکمل خبر ملاحظہ کریں۔

نواحی علاقہ ٹوبہ قلندر شاہ میں ایک المناک واقعے میں ایک خاوند نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر اس کے جسم پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مقتولہ نسرین بی بی ایک چھوٹی بچی کی ماں تھی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ ٹوبہ قلندر شاہ میں پیش آیا جہاں مرکزی ملزم ساجد نے اپنی بیوی نسرین کے “کردار پر شک” کی بنیاد پر اسے قتل کر ڈالا . بتایا جاتا ہے کہ ملزم مقتولہ کے کردار پر شک کرتا تھا اور اسی وجہ سے دونوں میں جھگڑے کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔ گذشتہ روز بھی دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر مقتولہ ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی۔ ملزم نے دھوکے سے اسے منا کر گھر لایا اور اپنے بھائی کی مدد سے اس کا گلا گھونٹا۔ اس کے بعد اس کے جسم پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی،

جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ واقعے کی اطلاعات ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم مقتولہ کے خاوند ساجد کو گرفتار کر لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد واقعے کے دیگر حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ اس المناک واقعے کا نوٹس ڈی پی او کامران اصغر نے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد اور مقتولہ نسرین نے تقریباً 10 سال قبل پسند کی شادی کی تھی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top